(24نیوز) ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہوگئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار سے کم رہ گئی، ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار751 کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس مزید 75زندگیاں نگل گیا،ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد تقریبا ڈیڑھ لاکھ ہوگئی جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 90 ہزار سے کم رہ گئی، ملک میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار751 کیس رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس مزید 75زندگیاں نگل گیا،ملک میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔
ملک میں ایک لاکھ 49 ہزار 92 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 89 ہزار 449 رہ گئی، ملک میں کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد میں بھی نمایاں کمی آئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 2 ہزار 751 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 ہزار 255 ٹیسٹ کئے گئے۔
سب سے زیادہ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 900 تک پہنچ گئی، پنجاب میں 85 ہزار 261 ، خیبرپختونخواہ 29 ہزار 406، اسلام آباد 13 ہزار 829، بلوچستان 11 ہزار 99، گلگت بلتستان ایک ہزار 619 اور آزاد کشمیر میں ایک ہزار 485 مریض زیر علاج ہیں، ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہوگئی۔
ملک میںکورونا مزید75 افراد کی زندگیاں نگل گیا، ملک میں اموات کی تعداد 5 ہزار 58 ہوگئی، پنجاب میں ایک ہزار 972، سندھ ایک ہزار 677، خیبرپختونخواہ ایک ہزار 63، اسلام آباد 146، بلوچستان 125، آزاد کشمیر 41 اور گلگت بلتستان میں 34 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔