ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو ’’ہلال پاکستان‘‘ سے نواز دیا گیا

سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو ’’ہلال پاکستان‘‘ سے نواز دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نواز دیا گیا۔ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ایوارڈ سعودی وزیر کو دیتے ہوئے پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا ۔ 

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی سے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا گیا ۔ 

ملاقات میں سفیر پاکستان احمد فاروق نے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال پاکستان سے نوازا جس پر ماجد القصبی نے گورنمنٹ آف پاکستان اور عوام کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔

یہ اعزاز سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور مضبوط تجارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کےلیے مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا ایک محرک ہے۔