سٹی 42 : نیو انارکلی پولیس کی جانب سے رکشہ چوری کی اطلاع پر فوری کارروائی کی گئی، ایک گھنٹہ میں سگیاں سے رکشہ برآمد کرلیا گیا۔
نجی کمپنی کا سیلز مین نیو انارکلی سامان لیکر آیا اور رکشہ پلازہ کے باہر کھڑا کیا، سیلزمین جب واپس آیا تو رکشہ موجود نہ ہونے پر فوری پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے کیمروں کی مدد سے ایک گھنٹہ میں سگیاں سے رکشہ برآمد کرلیا۔
رکشہ واپس ملنے پر سیلز مین نے نیو انارکلی پولیس کے فوری رسپانس کو سراہا۔
ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور مدد کیلئے ہمہ وقت موجود ہیں ۔