سٹی 42 : ڈولفن سکواڈ کی جانب سے لاہور میں جرائم پیشہ عناصر، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ و پتنگ بازی کے خلاف آپریشن کیا گیا، چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں سے 61 ملزمان گرفتار کیے گئے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس، مال روڈ،کینال روڈ، جیل روڈ،بند روڈ، فیروزپور روڈ،دیگر علاقوں سے 54 ون ویلرز گرفتار ہوئے۔ ترجمان نے بتایا کہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث 07 ملزمان کو فیکٹری ایریا، شیراکوٹ و دیگر جگہوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضہ سے پستول، پتنگیں، ڈور برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے نصیر آباد، چوہنگ، ہربنس پورہ، کوٹ لکھپت و دیگر کے حوالے کردیا گیا۔
ایس پی ڈولفن اختر نواز کہنا ہے کہ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ شہریوں کو حادثات و منچلوں کی ہلڑ بازی سے محفوظ رکھنے کیلئے اہم شاہراہوں پر موجود ہیں۔