(شعیب مختار) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سندھ کی جعلی حکومت اجرک اور ٹوپی کو عزت نہیں دے پائی ہے باغ جناح آنے جانے کے راستے بند کیے گئے ہیں، ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، کراچی کی عوام جلسہ گاہ پہنچے، جلسہ ہوکر رہے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کراچی جلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، مینا خان آفریدی سمیت دیگر رہنما شامل، ریلی کراچی سے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئے باغ جناح گراؤنڈ پہنچے گی،پولیس کی جانب راستوں پر ناکے لگا کر کارکنان کو روکا جارہا ہے،باغ جناح میں جلسہ کی اجازت ہے لیکن اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سندھ کی عوام نے عزت دی ہے، سندھ حکومت نے ٹوپہ اجرک کی لاج نہیں رکھی،سندھ کی جعلی حکومت اجرک اور ٹوپی کو عزت نہیں دے پائی ہے، باغ جناح آنے جانے کے راستے بند کیے گئے ہیں، ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں، کراچی عوام جلسہ گاہ پہنچے جلسہ ہوکر رہے گا۔