ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی

ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر:ٹیکس نادہندگان کیخلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیمیں متحرک، ای بل نہ دینے ،سیلز ریکارڈ میں خوردبرد کرنے پرمعروف فوڈ چین سمیت 3 مقامات سربمہر۔

لاہور ،گوجرانولہ میں متعدد فوڈ پوائنٹس کے پی او ایس کی نگرانی، افسران تعینات کئےگئے، سیلز ریکارڈ میں بے ضابطگیوں اور ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔ 

صارفین کے بلوں میں ٹیکس کٹوتی کے باوجود خزانے میں جمع نہ کروانے والوں سے ریکوری کی گئی، انفورسمنٹ افسران نے شادی ہال، مارکیز اور دیگر پوائنٹس کو سیلز ریکارڈ نہ رکھنے پر نوٹس جاری کئے۔

ای بل نہ دینے والوں کیخلاف اپنی شکایات کا اندراج سہولت ایپلیکیشن پر کروایا جا سکتا ہے۔