عابد چودھری:شمالی چھاؤنی سے 5روز قبل اغواء ہونےوالے شخص کی لاش مل گئی۔
پولیس کے مطابق مغوی محمدشاہد کی لاش صدر گول چکر کےقریب نالے سے ملی ۔
ایف آئی آرکا متن کے مطابق محمدشاہدکو نامعلوم شخص عامرروڈ سےاپنےساتھ لے کر گیا،5روزتک محمدشاہد سے رابطہ نہ ہوسکا، پولیس نے نامعلوم لاش ملنے کی اطلاع دی۔
مغوی کے بھائی نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر مردہ خانہ پہنچے جس پر مغوی شاہد کی شناخت ہوئی۔
مغوی کے بھائی کا کہنا ہے کہ اسے قتل کیا گیا،پولیس نے محمدشاہد کے اغواء کی ایف آئی آر درج کررکھی ہے۔
پولیس کے مطابق تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں ، میڈیکل رپورٹ سے حقائق سامنے آئیں گے۔