عابد چودھری:رائیونڈ سے 17سالہ لڑکی ثانیہ کے اغواء کے بعد قتل کا معمہ حل،آشناہی قاتل نکلا، انچارج انویسٹی گیشن جمشید عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر ثانیہ کو ڈنڈوں کے وار کر کے بےدردی سےقتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔
انچارج انویسٹی گیشن جمشید عباس کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتولہ ثانیہ اکٹھے نجی کمپنی کی سم سیل کرتے تھے،مقتولہ ملزم کے گھر میں ہی رہائش پذیر تھی،ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔