ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ایف آئی اے کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔

ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر  غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم محمد کونین کو پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہے۔

 گرفتار ملزم کے قبضے سے 16000 امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے موبائل فون اور غیر قانونی کرنسی ایکس سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے۔

ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جا ری ہیں۔