علی رامے:پی ڈی ایم اے پنجاب کا 16 جنوری تک سردی کی شدت بارے الرٹ جاری، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات۔
ٹورازم ڈپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ جاری، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو ، نیشنل ہائی وے ،پولیس کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دھند و سموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے،کلاس رومز میں سردی سے بچاؤ کیلئےمناسب اقدامات کئےجائیں،ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔