ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں بھی گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع

لاہور میں بھی گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:جائیداد کی حدود، ملکیت، فراڈ و جعلسازی کے خاتمے کیلئے بڑا اقدام، لاہور میں بھی گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا اجراء شروع، جائیداد کے کاغذات کی تصدیق کروا کر گرین سرٹیفکیٹ حاصل کیا جا سکے گا۔

سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے تصدیق شدہ ہوگا جو نادرا سے مربوط ہو گا، سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کی جائیداد پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکے گا، گرین سرٹیفکیٹ کے حامل شخص کو بینک سے قرضہ بھی نسبتاً کم شرح سود پر ملے گا۔

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اراضی ریکارڈ سنٹرز سے حاصل کیا جا سکے گا، رہائشی، کمرشل ،زرعی زمین سمیت ہر طرح کی جائیداد کیلئے سرٹیفکیٹ لیا جا سکتا ہے، گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کی فیس محض 950 روپے ہو گی۔ 

گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ کا 28 شہروں میں اجراء جاری، اگلے مرحلے میں دائرہ کار صوبے بھر میں وسیع کیا جائے گا۔