وقاص احمد : لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، وارداتوں میں مطلوب تین رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا گیا۔
ملزمان نے چند روز قبل شہری کے گھر سے طلائی زیورات اور نئے سوٹ چوری کیے، ملزمان کے ساتھی کو شاپر بیگ ہاتھ میں پکڑے سی سی ٹی وی فوٹیج میں فرار ہوتے دیکھا جا سکتا۔
گرفتاری سے قبل ملزمان نے بائیک رائیڈر کے ساتھ بھی واردات کی اور موبائل چھین لیا۔
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کاروائی کرتے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان راہ چلتے لوگوں کے موبائل چھینتے اور گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کرتے اور مال مسروقہ لیکر رفو چکر ہو جاتے۔
ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ نئے ان سلے سوٹ،موٹر سائیکل نقد رقم اور اسلحہ برآمد، گرفتار ملزمان میں فاروق،علی حیدر اور ذیشان عرف پولو شامل ہیں، مقدمہ درج کرکےتحقیقات شروع کردی گئیں۔