ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل، بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بدستور جاری

 کراچی: صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل، بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی بدستور جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسیم افتخار: کراچی میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی،آج صبح 8بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس بند رہے گی، شہرقائد میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ ہو سکا۔

صنعتوں کاگیس کی بندش کادورانیہ 24گھنٹوں تک رہے گا، موسمِ سرما میں گیس کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیشِ نظر سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کا فیصلہ، گھریلو اور کمرشل صارفین کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کے لیے ادارہ کوشاں ہے ۔

ترجمان سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ اس دوران اگر کسی گھریلو صارف کو گیس پریشر کی کوئی شکایت درپیش ہو تو آپریشنل ہیلپ لائن 1199 پر اپنی شکایت کا اندراج کراسکتے ہیں۔

حسبِ معمول روزانہ کی بنیاد پر گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس لوڈ مینیجمنٹ کے تحت رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک گیس کی فراہمی منقطع رہے گی۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا کہ گیس مسائل کے سبب ایل پی جی گیس کا استعمال معاشی بوجھ بڑھانےکاباعث ہے، دن کے اوقات میں گیس پریشر میں کمی یابندش کھانے کی تیاری کے عمل کو دشوار بنادیتی ہے،ملیر،جیکسن،گھگھرپھاٹک،منگھوپیر،شاہ لطیف ٹائون،نصرت بھٹو کالونی، کنواری کالونی، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، بلدیا، سلطان آباد سمیت شہر کے کئی علاقوں سے گیس کی قلت سے متاثر ہیں۔ 

رات ساڑھے 9 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک گیس کی لوڈ مینجمنٹ کی جاتی ہے، تاکہ دن کے اوقات میں صارفین کو بہتر پریشر فراہم کیا جاسکے، شہرقائد میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ ختم نہ ہو سکا۔

شہرکےمختلف علاقوں میں 4 سے 10 گھنٹے تک بجلی کی بندش کا سلسلہ برقرار، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ کے الیکٹر کے 70 فیصد فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں جبکہ 30 فیصد فیڈرز پر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
ترجمان کےمطابق جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، ان کی تفصیلات کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔