سڑکوں نے دھند کا لحاف اوڑھ لیا، موٹر ویز کی بندش کا آغاز

Motoways closed, Punjab Motorways closed, Thick Fog, Smog, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شام ہوتے ہی پنجاب کی سڑکوں  نے دھند کا لحاف اوڑھ لیا۔ دھند کی دبیز تہہ کے سبب موٹر ویز پر حدِ نگاہ معیار سے کم ہونے کے سبب موٹر ویز کی بندش شروع ہو گئی جبکہ جی ٹی روڈ اور دیگر ہائی ویز پر بھی دھند کے سبب شہریوں کو سفر میں مشکلات پیش آنے کا احتمال ہے۔  

 موٹر وے پولیس نے بتایا  ہے کہ موٹروےایم 5 اوچ شریف سے ظاہر پیردھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروےایم 2 کوٹ مومن سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹروےایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک  بھی بند کر دی گئی ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔