پی ٹی آئی کے رہنما کا قتل، ملزم فرار

 پی ٹی آئی کے رہنما کا قتل، ملزم فرار
کیپشن: swabi murder, PTI leader killed, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوابی اڈہ میں فائرنگ کے واقعہ میں پی ٹی آئی کا ضلعی رہنما شاہ خالد قتل ہو گیا۔

صوبی پولیس کے مطابق  نامعلوم دو موٹرسائیکل سواروں نے شاہ خالد کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں  پی ٹی آئی کےمقامی رہنما شاہ خالد  جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزموں کی تلاش کیلئے کارروائی کی جارہی ہے۔