بھارتی اداکار ریکھا اور متھن لاہور پہنچ گئے،اچانک کیسے، ماجرا کیا ہے؟

Theater
کیپشن: Theater
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زین مدنی :اوسی بھارتی اداکار ریکھا اور متھن چکرورتی لاہور پہنچ گئے لیکن کیسے اچانک کیسے آسکتے ہیں یہ ماجرا کیا ہے ۔

تماثیل تھیٹر میں نیا سٹیج ڈراما شروع ہوا ہے میری دیوانگی جس کی کی کہانی ہے ایک ایسے امیر نوجوان کی جو متھن اور ریکھا کا عاشق ہے۔ساتھ ہی ساتھ وہ نوجوان جس کا کردار امجد رانا کر رہے ہیں وہ ہر سبزی میں آلو پکانا پسند کرتا ہے۔
نوجوان کا ارب پتی باپ اس کی شادی کروانا چاہتا ہے لیکن اس کی خواہش ہے کہ اس کی بیوی بھی ر یکھا متھن  جیسی ہو اور آلو پسند کرتی ہو۔ڈرامے کے فنکار منفرد کہانی کا ڈراما کرکے خوش ہیں۔ڈرامے کے ہدایتکار قیصر ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ منفرد کہانی ہوگی تو ڈرامے کی بحالی ہوگی۔
ڈراما مقبولیت حاصل کر رہا ہے اور شائقین بھی ڈرامے سے بھرپور تفریح سمیٹ رہے ہیں ۔