ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوشخبری،سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی

Gold price,City42
کیپشن: Gold rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر کمی ہوئی ہے۔
 پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔سونےکی فی تولہ قیمت آج 1800 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپےکمی سے 154321 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 1  ڈالر اضافے سے 1877 ڈالر ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1876 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 3300 روپے اور 2829 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

نتیجے میں ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو  کر ایک لاکھ 81 ہزار 800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر  ایک لاکھ 55 ہزار 864 روپے کی سطح پر آگئی تھی آج پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو ئی ہے۔