ملک میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

Dollar price,increased,City42
کیپشن: Dollar rate
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 93 پیسے کا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 88 پیسے کا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238 روپے کا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی  کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا اور پاکستانی روپیہ بے وقعت ہوا تھا۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 227روپے 50 پیسے کا ہو گیا تھا۔