ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسملبیاں نہیں ٹوٹیں گی، بڑی خبر آگئی

Punjab Assembly
کیپشن: Punjab Assembly
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہی کے پاس اعتماد کے ووٹ ک لئے نمبرز پورے نہیں، اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، چودھری پرویز الہٰی اور صوبائی وزرا بھی عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتے۔

 ایک انٹرویو میں چوہدری سرور نے کہا کہ دوستوں کیساتھ سیاست میں رہنے یا نہ رہنے پر مشاورت ہو رہی ہے، پنجاب میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں میڈیا میں دیکھیں، انہوں نے کہا کہ اسمبلیاں نہیں ٹوٹیں گی، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673409459-8049.jpg

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو عہدے سے ہٹانے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت آج ہوگی۔رپورٹس کے مطابق عدالت عالیہ لاہور کا 5 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کرے گا، بینچ کے ارکان میں جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس طارق سلیم، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673409632-1741.jpg

واضح رہے کہ پرویز الہٰی کے اسمبلی نہ توڑنے کی یقین دہانی پر عدالت نے گورنر کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد 11 جنوری تک معطل کر دیا تھا۔ن لیگ نے آج اراکین اسمبلی کو لاہور ہائی کورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-11/news-1673409707-4780.jpg

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عدالت کہے گی تو پھر اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا، انہوں نے نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔