لالیاں میں انسانیت سوز واقعہ، شخص کی ناک کاٹ دی گئی

لالیاں میں انسانیت سوز واقعہ، شخص کی ناک کاٹ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لالیاں کے تھانہ محمد والا کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ نواحی علاقہ موضع صابووالا کے رہائشی محمد خان نامی شخص کی مبینہ طور پر ناک کاٹ دی گئی تین دن گزرنے کے باوجود پولیس مبینہ طور پر کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق لالیاں کے علاقے صابووالا کے رہائشی محمد خان نامی شخص کی مبینہ طور پرناک کاٹ دی گئی، تین دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کی گئی۔
متاثرہ شخص نے کارروائی کے لئے چوکی گہلاخان میں درخواست دائر کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر اقبال, سرفراز, اختر اور 2 نامعلوم ملزمان نے ذاتی رنجش پر ناک کاٹی، مبینہ ملزمان کا تعلق تھانہ محمد والا کی حدود موضع کوٹ لالہ سے ہے۔ پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں اور معاملے کو دبا رہی ہے۔ پولیس معاملے پر موقف دینے سے بھی گریزاں ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer