ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتطامیہ کی بڑی کارروائی، پٹرول پمپس سیل

 ضلعی انتطامیہ کی بڑی کارروائی، پٹرول پمپس سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی نے کہا ہے کہ سمگل شدہ پٹرول ، ڈیزل کی روک تھام کیلئے بلاامتیاز کریک ڈائون جاری رہے گا۔

تفصیلا ت کے مطا بق کسٹمز، ضلعی انتظامیہ کا لاہور سمیت صوبہ بھرمیں غیرقانونی پٹرول پمپس کے خلاف مشترکہ گرینڈ آپریشن کیا گیا ،لاہورکے 29 ،صوبہ بھر کے 80غیر قانونی پٹرول پمپس سربمہر کردیئے گئے ،یہ پمپ متعلقہ محکموں کے این او سی کے بغیر پٹرولیم مصنوعات کی خریدوفروخت کررہے تھے ۔ کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے ہزاروں لٹر پٹرول و ڈیزل بھی قبضہ میں لے لیا ۔کلکٹر کسٹمز کا کہنا ہے کہ سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت مرحلہ وار کارروائی ہوگی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer