(سٹی 42) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے لئے اچھی خبر، کپتان بابراعظم نے انجری سے نجات پا کرباقاعدہ ٹریننگ کا آغازکردیا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے دوران کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن میں دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے سے پہلے تین ٹی ٹوئنٹی میچز اور پھر دونوں ٹیسٹ سے باہر ہوگئے تھے اب بابر اعظم مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور انہوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ شروع کردی ہے۔
Captain fantastic back in the nets! #HarHaalMainCricket @babarazam258 pic.twitter.com/YpJOs6Itds
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 11, 2021
بابر اعظم نے فیلڈنگ اور بیٹنگ پریکٹس میں بھرپور حصہ لیا۔ بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایکشن میں بھی دکھائی دیں گے۔