ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے

ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر رل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : ریلوے انتظامیہ ٹرینوں کا شیڈول بحال کرنے میں ناکام، کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق ریلوے انکوائری کے مطابق کراچی سے آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ ،گرین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ، تیز گام ایکسپریس 2 گھنٹے علامہ اقبال ایکسپریس 3 گھنٹے 20 منٹ، عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ ، کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ، فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ، قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 50 منٹ، شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ ،پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے 30 منٹ تاخیر کا شکار رہی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer