(سٹی 42) ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں ناکام، لاہور میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 44 افراد آوارہ کتوں کا شکار بن گئے۔
گزشتہ برس کے دوران کتے کاٹے کے 15 ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ آوارہ کتوں کو تلف کرنے میں تاحال بدترین ناکامی سے دوچار ہے، رواں برس کے 11 ویں روز بھی کتے کاٹے کے 44 کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر تین روز کے دوران 451 شہری جن میں بڑی تعداد بچوں کی ہے جو آوارہ کتوں کا نشانہ بنی ہے، اوسطاً ہر گھنٹے میں تین شہری آوارہ کتوں کا شکار ہورہے ہیں۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کے باوجود آوارہ کتوں کی تلفی میں سستی اورکتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں ٹیموں نے شہر کی پانچ تحصیلوں میں مجموعی طورپر77کتوں کو تلف کیا۔