(عابد چودھری ) ساندہ میں تین روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا، لواحقین نے لاش ساندہ بند روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل موٹرسائیکل کی قسطوں پر ہونے والی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان قتل اور دو زخمی ہوئے تھے، دو زخمیوں میں سے ایک گزشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی۔
یونس کے لواحقین نے لاش ساندہ بند روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، پولیس کی جانب سے لواحقین کو مکمل قانونی کارروائی کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔