عابد چوہدری: ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن عمران احمد ملک کی قیادت میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث117 ملزمان گرفتار کر لیئے۔
ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث گینگز کے 08ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے04 لاکھ50ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے08 پسٹلز،02 رائفلزاورگولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 34 منشیات فروشوں کے قبضہ سے08 کلو گرام سے زائد چرس،510 گرام افیون اور275لِٹر شراب برآمد کی گئی۔ قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران06 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔
چوری، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب16 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ون ویلنگ ، پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر43ملزمان کوبھی گرفتار کیا گیا۔