(زین مدنی ) نامور گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ عابدہ پروین کے ساتھ پرفارمنس نے میری زندگی بدل دی ہے۔
ایک انٹرویو میں علی سیٹھی نے بتایا کہ 2016 میں کوک اسٹوڈیو کے 9ویں سیزن میں عابدہ پروین کے ساتھ ' آقا' پر پرفارم کیا تھا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا، اس حوالے سے گلوکار نے بتایا کہ میں اس وقت صرف نروس ہی نہیں کافی خوفزدہ بھی تھا۔
علی سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں کسی ایسے کے ساتھ پرفارم کرنے جارہا تھا جن سے صرف میں متاثر ہی نہیں ہوں بلکہ وہ ایک ایسی فنکارہ ہیں جنہوں نے کبھی کسی کے ساتھ ایک اسٹیج پر پرفارم نہیں کیا۔
وہ اکیلی ہی کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے بہت بڑا موقع تھا اور اس پرفارمنس نے میری زندگی تبدیل کردی۔