جعلی گولڈن پرل بیوٹی کریم تیار کرنے والے دویونٹ سیل

جعلی گولڈن پرل بیوٹی کریم تیار کرنے والے دویونٹ سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فاران یامین:گولڈن پرل بیوٹی کریم کے منیجر کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی، جعلی گولڈن پرل بیوٹی کریم تیار کرنے والے دویونٹ سیل کردیئے۔

 تفصیلات کے مطابق گولڈں پرل بیوٹی کریم کے منیجر عاصم بلوچ کے مطابق انہیں مارکیٹ سے اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئیں ہیں اور شاہدرہ کے علاقہ فرخ آباد میں جعلی گولڈن پرل کی جعلی پروڈکٹ بنانے والے دو یونٹ سیل کردوادیئے۔

کارروائی کے موقع پر شاہدرہ پولیس بھی ٹیم کے ہمراہ تھی۔منیجر عاصم کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ مارکیٹ میں جعلی پروڈکٹس سیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور کارخانے بند کروائے جائیں کیونکہ جعلی پروڈکٹس کی وجہ سے حکومت پنجاب کو ریونیو کی مد میں بھی لاکھوں روپوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔