تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک ہونے کی ضرورت ہے: سینیٹر سراج الحق

تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک ہونے کی ضرورت ہے: سینیٹر سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ): اتحاد امت علماء کنونشن کا انعقاد، مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا، امیر جماعت اسلامی کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔انکا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے سوا دس کڑوڑ لوگ بےیقینی کی سوچ میں مبتلا ہیں کہ انکے بچوں کا انجام کیا ہوگا۔


الحمراہ ہال میں کنونشن کا اہتمام جماعت اسلامی اور جمیعت اتحاد العلماء کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔ کنونشن میں ختم نبوت بل میں مبینہ ترمیم اور امریکی صدر کے پاکستان مخالف بیانات سمیت مختلف نکات پرعلماء کرام کا مشترکہ اعلامیہ پیش کیا گیا۔ کنونشن میں کوئٹہ دھماکہ اور قصور میں ہونے والی ننھی زینب کے قتل کی بھرپور مذمت کی گئی۔

کنونشن سے خطاب کرتے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ قصور کی طرح یہ بارہواں واقع یے جس میں بچوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کے سوا دس کڑوڑ لوگ بے یقینی کی سوچ میں مبتلا ہیں کہ انکے بچوں کا انجام کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممبر و محراب کے علماء اکٹھے ہو کرملک میں اسلامی مورچہ بنا کر اسلامی نظام پیش کریں۔ دینی جماعتوں کا ایک ہونا ہی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلکوں اور لاسانیت کی بنیاد کو ختم کر کے تمام مکاتب فکر کے علماء کو ایک ہونےکی ضرورت ہے۔کنونشن میں فرید پراچہ، قاری ضمیر اختر منصوری، مولانا مختار احمد خان سواتی ، ذکر اللہ مجاہد، مولانا عبدالمالک، قاری وقار احمد چترالی و دیگر شریک تھے۔