ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید

ڈی آئی خان: دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 4 اہلکار شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی خان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او فہیم ممتاز سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ڈی ایس پی پہاڑپور عدنان بھی شدید زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان بھاری نفری کے ہمراہ پینالہ پہنچ گئے ،سرچ آپریشن جاری ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر میں ڈی آئی خان میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی پر آپریشن کیا گیا کارروائی کے دوران 7 خوارج ہلاک ہوئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک یاسر خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جن کی عمر 34 سال اور تعلق مردان سے ہے۔