ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سفاری زو میں ننھے شیروں کی دھوم، پہلی بار شیر کے بچوں کا سب سے بڑا گروپ تیار

لاہور سفاری زو میں ننھے شیروں کی دھوم، پہلی بار شیر کے بچوں کا سب سے بڑا گروپ تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور سفاری زو میں پہلی بار شیر کے بچوں کا سب سے بڑا گروپ تیار کیا گیا ہے، جس میں 10 نر اور مادہ شامل ہیں۔ یہ بچے ان دنوں سفاری پارک آنے والے شہریوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

لاہور سفاری زو کی انتظامیہ کے مطابق بگ کیٹس کی افزائشِ نسل کی شرح میں حالیہ برسوں کے دوران بہتری آئی ہے، جس کے باعث ہر سیزن میں ان کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اکثر مادہ شیرنیاں اپنے نوزائیدہ بچوں کو قبول نہیں کرتیں، جس سے ان کی اموات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورت میں بچوں کو ہینڈ کیئر میں لے کر مصنوعی دودھ کے ذریعے پرورش کی جاتی ہے تاکہ ان کی بقا کے امکانات بہتر بنائے جا سکیں۔ 

https://img.express.pk/media/images/whatsapp-image-2026-02-11-at-5-48-05-pm1770815160-2/whatsapp-image-2026-02-11-at-5-48-05-pm1770815160-2.jpeg

ویٹرنری سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان خان نے بتایا کہ جن بچوں کو ان کی مائیں قبول کر لیتی ہیں انہیں وہیں رکھا جاتا ہے، تاہم جنہیں مسترد کر دیا جائے انہیں فوری طور پر علیحدہ کر کے خصوصی نگہداشت فراہم کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق شدید سردی اور گرمی کے موسم میں نوزائیدہ بچوں کی اموات کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کیے جاتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer