ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے. 

مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمت میں فی لیٹر 60 روپے تک اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی خوردہ قیمت 550 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ کوکنگ آئل پہلے 490 روپے فی لیٹر میں دستیاب تھا، تاہم سپلائی میں کمی کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو مارکیٹ میں دستیاب دیگر برانڈز کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ ہے۔