شہبازعلی:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کی نیلامی کے دوران کئی اہم کرکٹرز کی ٹیموں میں شمولیت کے معاہدے طے پا گئے۔
راولپنڈی نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو 8 کروڑ 66 لاکھ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کیا، جبکہ وکٹ کیپر اعظم خان کو کراچی کنگز نے 3 کروڑ 25 لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
نیلامی میں سیالکوٹ سٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا، اور بنگلہ دیش کے اسپنر رشاد حسین کو راولپنڈی نے 3 کروڑ روپے میں شامل کیا۔
فاسٹ باؤلر حارث رؤف کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 60 لاکھ روپے میں خرید لیا۔ اس کے علاوہ جارحانہ بلے باز فخر زمان کو لاہور قلندرز نے 7 کروڑ 95 لاکھ روپے میں خرید کر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
پی ایس ایل 2026 کے اس سیزن میں کھلاڑیوں کی نیلامی شائقین کے لیے دلچسپی کا خاص مرکز بنی ہوئی ہے۔ کھیل ماہرین کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کی رفتار، اعظم خان کی وکٹ کیپنگ، صاحبزادہ فرحان کی آل راؤنڈ کارکردگی اور رشاد حسین کی اسپننگ صلاحیتیں اپنی اپنی ٹیموں کے لیے فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہیں۔
اس نیلامی کے بعد ٹیموں کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے اور شائقین اس سیزن میں زبردست مقابلوں کی توقع کر رہے ہیں۔