ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منٹوں میں شناختی تصدیق ممکن،نادرا کا "نشانِ پاکستان" پورٹل متعارف

منٹوں میں شناختی تصدیق ممکن،نادرا کا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :​حکومتِ پاکستان کے 'ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ' کے تحت نادرا نے ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے "نشانِ پاکستان" کے نام سے جدید ترین آن لائن شناختی تصدیق کا نظام متعارف کروا دیا ہے۔

اس نئے ویب پورٹل کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ اب رجسٹریشن، سبسکرپشن اور ڈیٹا تک رسائی سمیت تمام تر سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کر دی گئی ہیں۔ ماضی میں سرکاری اور نجی اداروں کو طویل دستاویزی کارروائی اور بار بار کی منظوریوں کے باعث جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، "نشانِ پاکستان" نے ان کا مکمل خاتمہ کر دیا ہے۔

نادرا آرڈیننس کے تحت فراہم کی جانے والی اس سروس سے نہ صرف سرکاری محکمے بلکہ ریگولیٹڈ نجی ادارے بشمول بینک، ٹیلی کام کمپنیاں اور دیگر مالیاتی ادارے بھی مستفید ہو سکیں گے۔ اس نظام کے ذریعے آن بورڈنگ کا عمل انتہائی تیز، شفاف اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق بنایا گیا ہے۔

نشانِ پاکستان پورٹل کے ذریعے شناختی تصدیق کا عمل مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگا، جس سے جہاں ایک طرف خدمات کی فوری فراہمی ممکن ہوگی، وہی دوسری جانب شہریوں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی کو بھی مزید فول پروف بنایا گیا ہے۔