ویب ڈیسک : چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی
پاکستان اس سال آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا اور ورلڈ کپ کوالیفائرز اپریل میں مختلف شہروں میں ہوں گے۔کوالیفائرز میں پاکستان سمیت چھ ملکوں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ایونٹ میں پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیم شریک ہوں گی۔ ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی دو ٹیمیں اس سال انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جلد جاری کرے گی۔