عرفان ملک: پنجاب حکومت نے آرگنائزڈ کرائم کے خاتمے کیلئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
سی سی ڈی کا ہیڈکوارٹر لاہور کے قربان لائن میں بنایا جائے گا، اور اس میں صوبے بھر سے 4 ہزار کرائم فائٹرز افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی کو ہیڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ، کرائم فائٹر ایس ایچ اوز اور دیگر افسران بھی اس میں کام کریں گے۔
سی سی ڈی کو کیسز کو عدالتوں میں چالان جمع کروانے کا اختیار بھی حاصل ہو گا، اور اسے صوبے بھر میں کارروائیاں کرنے کا مکمل اختیار دیا جائے گا۔ پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے قانونی طریقہ کار پر ورکنگ مکمل کر لی ہے۔