ملک اشرف : لاہور ہائی کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے ملزم کی درخواست ضمانت پرسماعت، پولیس سے ملزم کے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا.
چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم اورجسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ملزم کاشر عرف کاشف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم کی جانب سے حافظ محمد نعمان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ، وکیل صفائی کے مطابق ملزم پر دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مغوی کو اغوا کرکے 4 کروڑ روپے تاوان مانگنے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج ہوا ،ملزم ایف آئی آر میں نامزد نہیں،کافی عرصے سے جیل میں ہے، وکیل صفائی نے استدعا کی ہے کہ ملزم کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی جائے ۔