ایاز رانا: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک لاکھ 11ہزار کی حد عبور کر لی جبکہ ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
منگل کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس 560 پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ 11 ہزار 938 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں اضافہ ہوا تھا تاہم دوسرے سیشن میں انڈیکس نیچے آیا تھا بعد ازاں کاروبار دن کے اختتام پر انڈیکس مثبت زون میں بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 12 پیسے ہو گئی ہے۔