بلاول بھٹو کی دو دن میں دوسری مرتبہ لاہور آمد، چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات متوقع 

Bilawal Bhutto Zardari, City42, Asif Ali Zardari
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی  : آئندہ حکومت سازی کے ضمن میں مسلم لیگ قاف کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ مذاکرات کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین آصف علی زرداری نے چئیرمن بلاول بھٹو کو بھی لاہور بلا لیا۔ بلاول بھٹو کل لاہور کا مختصر دورہ کرنے کے بعد کل رات ہی اسلام آباد پہنچے تھے۔   پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی دو دن میں دوسری مرتبہ لاہور آمد، چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات متوقع 

والد اور سینئیر لیڈر کی ہدایت پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو   لاہور پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی  آج مسلم لیگ ق  کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی نے کل اسلام آباد میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس طلب کر رکھا ہے۔

امکان ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو اور صدر زرداری آج شب ہی اسلام آباد واپس جائیں گے۔