حارث رؤف نے لاہور قلندرز کا سکواڈ جوائن کرلیا

حارث رؤف نے لاہور قلندرز کا سکواڈ جوائن کرلیا
کیپشن: Harris Rauf, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ملتان میں لاہورقلندرز کے سکواڈ  کو جوائن کرلیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق  انجری کے باعث انگلینڈ  کیخلاف سیریز سے باہرہونے والے  حارث روف نے حال ہی میں مشہور و معروف ماڈل  منزہ سے پسندکی شادی کی ہے جو کہ ان کی کالج کی دوست ہیں، شادی کے بعد حارث رؤف نے ملتان میں لاہورقلندرز کے سکواڈ  کو دوبارہ جوائن کرلیا ہے، حارث رؤف لاہور قلندرز کے سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے، سکواڈ شام 4:30 سے رات 8 بجے تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔ 

واضح رہے کہ بیٹر فخر زمان اور عبد اللہ شفیق پہلے ہی ملتان میں لاہورقلندرز کے سکواڈ  کو جوائن کرچکے ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer