(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی بھارتی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر‘ میں رومی کا کردار نبھانے والی اداکارہ حرا خان کی مہندی کی تقریب میں درفشاں سلیم نے بھارتی گانے پر پرفارم کیا جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے, درفشاں سلیم بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشت کے مشہور گانے ’آجا نچ لے‘ پر رقص کررہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔
اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے اور حرا خان کو مہندی کے دوران ان کے لباس کے انتخاب کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ حرا خان کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔