ویب ڈیسک: ورڈل نے جان بچالی، امریکا میں ایک خاتون کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا گیا تاہم بیٹی نے ورڈل کا بروقت اسکور نہ پہنچنے پر تشویش میں مبتلا ہوکر 911 کو فون کردیا جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر 80 سالہ خاتون کو اغوا کنندہ کی قید سے آزاد کرا لیا۔
رپورٹ کے مطابق الی نائے ریاست کے علاقے لنکن وڈ شکاگو کی 80 سالہ ڈینائز ہولٹ ورڈل کھیلنے کی شوقین تھی اور ہر وقت اپنا اسکورنیٹ پر اپ ڈیٹ رکھتی تھی۔ لیکن گذشتہ روز کافی دیر تک جب اس کا ورڈل اسکور اپ ڈیٹ نہ ہوا تو اس کی سیٹل میں رہائش پذیر بیٹی نے اسے فون کیا فون اٹینڈ نہ ہوا تو 911 کو فون کردیا جس پر لنکن وڈ پولیس گھر پہنچ گئی ۔