شعیب اختر نے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتادی

Shoaib Akhtar
کیپشن: Shoaib Akhtar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیروز پور روڈ (سٹی42) راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔

 ایک انٹرویومیں سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے سیاست میں نہ آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری والدہ نے مجھے سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔ سابق کرکٹر نے شاہد آفریدی سے متعلق کہا کہ وہ کرکٹ کے بعد 100فیصد سیاست میں جائیں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ اب یہ رواج بہت کم ہے کہ شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو نہ دیکھیں۔ انہوں نے بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے حوالے سے بتایا کہ مجھے بھارت میں گینگسٹر کے تین کردار آفر ہوئے تھے مگر منع کردیا، اگر موقع ملتا تو ریشم اور ریما دونوں کے ساتھ ایک ہی فلم میں کام کرنا چاہتا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی بنا تو انشااللہ پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے بڑا برانڈ بنادوں گا، لاہور قلندرز لاہور جاکر پھنس جائے گی، لاہور قلندرز مہربانی کرکے مجھے ٹیم بیچ دے، میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور کا ہی انتخاب کرتا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کو بابر کے بجائے عماد وسیم کو ہی کپتان رکھنا چاہیے تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer