پنجاب حکومت، متعدد افسران کے تقروتبادلے

Punjab Govt transfer and Promotion
کیپشن: Punjab Govt
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقروتبادلے کردیئے، ایڈیشنل سیکرٹری کوآرڈینیشن پرائمری اینڈ سکینڈری لاہور سندس ارشاد کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور تعینات کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور امان انور قدوائی کا تبادلہ، امان انور قدوائی کی خدمات محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی بورڈ کے سپرد کردی گئیں۔ امان انور قدوائی کو چیف آف سیکشن پی اینڈ ڈی بورڈ تعینات کیا جائے گا۔ میاں عثمان علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی کا تبادلہ کرکے ڈپٹی سیکرٹری لیبر تعینات کردیا۔ 

سید نظارت علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چینیوٹ کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میانوالی، محمد خالد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چنیوٹ جبکہ امیر حسن ایڈیشنل کین کمشنر پنجاب کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سرگودھا تعینات کردیا گیا ہے۔