نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کے سماٹ کارڈز غائب ہوگئے

نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کے سماٹ کارڈز غائب ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاکھوں کی گاڑی کہاں رجسٹرڈ کرانا شہریوں کیلئے مزید مشکل ہوگیا، شوروم ڈیلرز کی جانب سے رجسٹرڈ کی گئی گاڑیوں کے 34 کارڈ غائب ہوگئے۔ ڈائریکٹر ریجن سی نے ای ٹی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈز مالکان تک پہنچانا تو دُور کی بات ایکسائز کے دفتر سے ہی کارڈز غائب ہونا شروع ہوگئے۔ ڈی جی آفس میں موجود ای ٹی او ڈی وی آر ایس کے دفتر سے 34 نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کے کارڈز غائب ہوگئے۔ نومبر میں بننے والے کارڈز تاحال ڈیلرز تک نہ پہنچائے جاسکے۔

ڈیلرز گاڑی کی خریداری کے بعد شوروم پر رجسٹرڈ کر کے فائلیں ای ٹی او ڈی وی آر ایس کے دفتر بھجواتے ہیں۔ جہاں کاغذات کی تصدیق کے بعد کارڈز بناکر فائلیں اور کارڈز مالکان کے حوالے کئے جاتے ہیں۔ شوروم مالکان کی نئی رجسٹریشن کے 34 کارڈز غائب ہوگئے ہیں۔ ای ٹی او حماد خان نے دیگر دفاتر سے بھی چیک کروائے لیکن ابھی کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔ 

ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن نے ای ٹی او ڈی وی آر ایس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رپورٹ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے کارڈز دوبارہ پرنٹ کروائے جائیں گے۔ افسران کی عدم توجہی اور نااہلی سے ڈپلیکیٹ کارڈز بننے سے گاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو میں لاکھوں روپے فرق پڑے گا۔