ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکاروں کی ترقی کےعمل میں نئی پولیسی کااطلاق

پولیس اہلکاروں کی ترقی کےعمل میں نئی پولیسی کااطلاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے لئے محکمانہ ترقی کی راہیں مزید ہموار کردی گئی، اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے ہر سال تحریری امتحان کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے لئے امتحان کا فیصلہ کیا گیا ہے، اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کے لئے ہر سال تحریری امتحان کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ زبیر دریشک نے مراسلہ جاری کر دیا ،جبکہ پنجاب بھر کے اعلیٰ پولیس افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ترقی کے اہل اہلکاروں کا تیار کردہ لسٹ کے مطابق ہر سال لازمی امتحان لیا جائے اور محکمانہ ترقی کے لئے امتحان ہر سال فروری کے دوسرے ہفتے میں ہو گا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer