ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیض حمید کو اس کے جرائم کی حقیقی سزا ابھی نہیں ملی، ایمل ولی خان

Aimal Wali Khan, General Faiz Hameed, City42, Cup of Tea
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ  سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ فیض حمید اس کے جرائم کی حقیقی سزا  ابھی نہیں ملی۔  چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40 ہزار دہشتگردوں کو منظم کرنے والا آج بھی احتساب سے بچا ہی ہوا ہے۔ فیض–باجوہ–عمران گٹھ جوڑ کے سارے "فیضیاب" آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

سینیٹر ایمل ولی خان نے یہ باتیں فیض حمید کو کورٹ مارشل جنرل میں 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے کی خبروں پر اپنے  تبصرہ میں کہیں۔  ایمل ولی خان کہہ رہے تھے کہ فیض حمید کے جرائم اس کو ملنے والی سزا سے کہیں زیادہ بھیانک ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا،  نسل کشی کی کوشش کرنے پر بھی فیض سے بازپرس نہیں ہوئی۔  پوری ایک نسل کو (پروپیگنڈا کر کے) اپنے سیاسی مشران کا دشمن بنایا گیا ۔ 
 قوم کو بتایا گیا کہ آپ کے سارے مشران چور ہیں اور صرف ایک (عمران خان) مسیحا ہے۔
 وفاق اور پنجاب نے" تبدیلی" صرف چار سال انجوائے کی، نقصان سب سے زیادہ پختونوں نے اٹھایا (جہاں "تبدیلی" کی حکومتاب تک برقرار ہے)۔
ایمل ولی خان نے کہا،  پختونخوا میں تیسری بار کی گئی انجینئرنگ نے صوبہ کو  تباہ کیا۔
 جب تک پورے گٹھ جوڑ کا احتساب نہیں ہوتا، امن اور انصاف ممکن نہیں — ایمل ولی خان نے کہا، تمام سازشیں بے نقاب کیے بغیر حالات درست نہیں ہوں گے۔