سٹی 42: سابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر شفقت ساہی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
سابق چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر شفقت ساہی کی نماز جنازہ مسجد بلال سن فلور ہاؤسنگ سوسائٹی جوہر ٹاؤن میں ادا کی گئی۔ ان کی نمازجنازہ مفتی محمد ساجد نے پڑھائی۔
سابق ڈی پی آئی ایلمنٹری ہمایوں شاہد اور ممبر لاہور بورڈ محمد اعظم بٹ ،عثمان غنی ، عدنان ملک ،آر پی او اطہر اسمائیل ،پروفیسر ماجد وزیر، احمد عزیز تارڑ،سمیع اللہ، قیصر ورک، پروفیسر محمد رفیق، پروفیسر غضفنر ملک ،فہد بٹ، ڈاکٹر اصغر حیدر، احمد ساہی ،الطاف قمر،محمد سجاد، بشیر احمد ،محمد عثمان نے شرکت کی ۔ اس کے علاوہ عزیز و اقارب اور دوست احباب بھی نماز جنازہ میں شریک تھے ۔ آہوں او رسسکیوں کے ساتھ مرحوم ڈاکٹر شفقت ساہی کو سن فلور سوسائٹی جوہر ٹاون کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App