ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : ای چالان کا نیا مرحلہ,اگلا ہدف کون سا شعبہ؟

 کراچی : ای چالان کا نیا مرحلہ,اگلا ہدف کون سا شعبہ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں ٹریفک میں ای چالان کے نفاذ کے بعد سندھ حکومت نے ایک اور شعبے میں بھی ای چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت نے سب سے پہلے ڈھائی ماہ قبل کراچی میں ای چالان کا آغاز کیا تھا اور اب تک ہزاروں گاڑیوں کے بھاری جرمانے کے چالان گھر بیٹھے وصول کیے جا چکے ہیں۔ کئی طبقے بھاری چالان کی مخالفت بھی کر رہے ہیں۔

تاہم اس مخالفت کے باوجود سندھ حکومت نے ٹریفک کے بعد ایک اور اہم شعبے میں ای چالان شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ شعبہ خوراک سے متعلق ہے۔

صوبائی حکومت نے فوڈ اتھارٹی میں آن لائن رجسٹریشن، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ڈیجیٹل چالان سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں سندھ کے وزیر خوراک محبوب الزماں نے محکمہ خواتین کی پی پی کی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی اور انہیں فوڈ اتھارٹی کی ڈیجیٹلائزیشن اور محکمہ میں ویٹ اسٹاک پالیسی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر خوراک نے فریال تالپور کو غیر معیاری خوراک کے خلاف سندھ فوڈ اتھارٹی کے حالیہ اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بعد عوام کو بہتر اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔