سلمان سلیم:کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ڈرون کے ذریعے ای چالان کا آغازکردیاگیا۔
کراچی کے علاقوں صدر ، زیب النسا سٹریٹ، پریڈی اور ایمپریس مارکیٹ کے علاقوں میں ڈرون کے ذریعے نوپارکنگ کی خلاف ورزی پر چالان کیےگئے۔
ڈرون کا جدید کیمرہ سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہونے کے بعدکراچی کے کئی علاقوں میں ڈرون نےنو پارکنگ، ڈبل اور ٹرپل پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کے ای چالان کیے ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ڈرون میں جدید کیمرا نصب ہے جو سیف سٹی کے نظام سے منسلک ہے ،ڈرون ٹریفک پولیس کا نمائندہ اڑائے گا اور خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کا ای چالان کیا جائے گا۔